جواں سال سکول پرنسپل کی حراستی ہلاکت کی تحقیقات پر مامور افسر نے کام شروع کیا

0
0

یواین آئی

سرینگراونتی پورہ کے جواں سال سکول پرنسپل رضوان پنڈت کی حراستی ہلاکت کی تحقیقات پر مامور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ نے تحقیقات کا کام شروع کیا ہے۔واضح رہے کہ اونتی پورہ سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ سکول پرنسپل رضوان پنڈت کی ماہ رواں کی انیس تاریخ کو پولیس حراست میں موت واقع ہوئی۔واقعہ کی تحقیقات پر مامور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ قاضی مسعود نے ایک نوٹس میں کہا ہے کہ کوئی بھی شخص جس کے پاس اس واقعہ کے بارے میں کوئی جانکاری یا علم ہو اپنا بیان ریکارڑ کرنے کے لئے سات دنوں کے اندر اندر ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس پلوامہ میں تمام ایام کار کے دوران صبح دس بجے سے ساڑھے چار بجے تک حاضر ہوسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ رضوان پنڈت کی حراستی ہلاکت پر وادی کی سیاسی ومزاحمتی جماعتوں نے سخت ردعمل اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے اور اس میں فوری اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کے احکامات صادر کئے تھے اور بعد ازاں قاضی مسعود کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا