یو این آئی
نئی دہلی ہندوستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کو کسی بھی بولر پر چھکے اڑانے میں بہت مزہ آتا ہے لیکن انہیں اپنے کپتان وراٹ کوہلی کے غصے سے ڈر لگتا ہے ۔ پنت نے اپنی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپٹلس کی سرکاری ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو میں کہاکہ مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا ہے لیکن وراٹ بھیا کے غصے سے ڈر لگتا ہے ۔ انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ لیکن اگر آپ صحیح کر رہے ہو تو وہ غصے میں ہی کیوں ہوں گے ۔ لیکن اگر آپ غلطیاں کرتے ہو اور کوئی ناراض ہوتا ہے تو اچھا ہے کیونکہ آپ کو غلطیوں سے ہی کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ۔ ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے دعویدار پنت پر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے ون ڈے میں وراٹ اس وقت بھڑک گئے تھے جب پنت نے مہندر سنگھ دھونی کی طرح اسٹمپنگ کرنے کی کوشش میں سنگل دے دیا تھا