یوتھ نیشنل کانفرنس نے ضلع صدور کا اجلاس طلب کیا

0
0

جموں وکشمیر میں نفرت بھری سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں :اعجاز جان
لازوال ڈیسک
جموںیوتھ نیشنل کانفرنس کی صوبائی اکائی کا یہاںضلع صدور کا ایک اہم اجلاس صوبائی صدر اعجاز جان کی قیادت میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جہاں کانگریس امیدواروں کو پارلیمانی نشستوں کیلئے انتخابات میں اتارا گیا ہے ۔وہیں اعجاز جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام ضلع صدور سے کہا کہ انتخابات میں بہتر نتائج کیلئے محنت کی جائے تاکہ جموں پونچھ اور ادھپور ڈوڈہ سے اتحادی امیدوار کامیاب ہوں۔موصوف نے کہا کہ ریاست آپسی بھائی چارے کی سرزمین ہے اور اس میں نفرت بھری سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے ۔اس موقع پر ضلع صدر عابد ماگرے، تجندر سنگھ، روہت کیرنی ،ضلع صدر سانبہ ریاض ملک، ضلع صدر راجیش شرما، ضلع صدر چوہدری ظفر، ضلع صدر رام بن غازی، ضلع صدر کشتواڑ فاروق دوسر،ضلع صدر راجوری سے متی الرحمن ہیںموجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا