پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے، سونو نگم

0
0

ےواین این
ممبئی //بھارتی گلوکار سونونگم نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی آمد پر پابندی عائد کرنا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار سونونگم نے ایک انٹرویو میں بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر پابند عائد کرکے ہم خود کو محفوظ سمجھنے لگے ہیں، اب عاطف اسلم ہمارے یہاں کام نہیں کرےگا ہاں اب تو ہم خوش ہیں،در حقیقت اس طرح پاکستانی فنکاروں کے آنے پر پابندی لگانا گمرہ کن حب الوطنی ہے۔سونو نگم نے اپنی ہی انڈسٹری پر مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے پاکستانی فنکاروں کو بلاتے ہیں پھر انہیں جانے کا بھی کہتے ہیں ہم کیوں بچوں کی طرح اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہیں؟ ہم سب کو مجموعی طور پر بالغ النظری کی ضرورت ہے۔گلوکار نے کہا کہ اگر آپ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کا سلسلہ بند کرنا چاہتے ہیں تو فلمی صنعت کو پاکستان سے ہر طرح کا ثقافتی تبادلہ روکنا ہوگا لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ اس طرح پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرکے دونوں ممالک کے مسائل حل نہیں ہوں گے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا