پونچھ سے تعلق رکھنے والے نوجوان پروفیسر نے ایک مرتبہ پھر قابلیت کا لوہا منوایا
لازوال ڈیسک
نئی دہلیضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے تعلق رکھنے والے شکیل چوہدری اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر نے ریاست اور بالخصوص خطہ پیر پنجال کا نام اس وقت روش کیا جب ان کی تصنیف کردہ کتاب “Marine polysaccharides”کو سی آر سی پریس یو ایس اے اور پین سٹینفورڈ سنگا پور نے مشترکہ طور پر شائع کیا ۔اس سلسلہ میں ڈاکٹر شکیل چوہدری کا کہنا ہے کہ انھیں اس کتاب کو مکمل کرنے میںدو برس کا وقت لگا ۔انہوں نے کہا کہ ایک محنت اور مثبت سوچ سے ہی ایک شخص اپنی خوابوں کو پورا کر سکتا ہے ۔موصوف نے ریاست جوں و کشمیر کے طلاب کیلئے کہا کہ ’تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے دنیا بدلی جا سکتی ہے اور میری ریاست کے طلاب کو سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ ان کی خواہشات پوری ہو سکیںکیونکہ زندگی ایک مرتبہ ملی ہے ‘واضح رہے موصوف کا یہ کارنامہ میرین بایو ٹکنالوجسٹ، نیچرل پروڈکٹ سائنٹسٹ ، طلاب ،تحقیق نگاروں اور ماہرین تعلیم کیلئے کافی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے ۔ڈاکٹر شکیل کا تعلق ڈھانگری سے ہے جنہوں نے ایم آر ایس سی (یو کے) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے اور موصوف اس سے قبل دس کتابیں لکھ چکے ہیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر شائع کیا جا چکا ہے۔