اڑائی ملکاں کی عوام نے مختلف مسائل کو لیکر کیا اجلاس

0
0

ریاض ملک
منڈی// ہرگاﺅں کو شہر سے جوڑنے کا جو کام محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت سرکار نے آج سے کئی سال پہلے ہاتھ میں لیاتھا۔ آج تک سرکار کو اس میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی – اور آج بھی متعدد گاﺅں سڑک جیسی سہولیات سے محروم ہیں- جن میں تحصیل منڈی کی پنچائت اڑائی ملکاں بھی سرفہرست ہے – جہاں ہزروں بار انتظامیہ اور حکومت سے گزارشات کے بعد بھی صرف وعدوں پر ہی اس عوام کو ٹالاجاتارہاہے -آج جب ٹی ایس پی پلان کے تحت 500 میٹر روڈ نکالنے کا کام ہاتھ میں لیاگیاہے – جس سے پانچ ہزار آبادی پر مشتمل اس پنچایت میں کافی نہیں ہے – جس کو لیکر آج پنچایت کے لوگوں نے سرپنچ محمد اسلم ملک کی قیادت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کرکے تمام محلہ جات کے لوگوں سے روڈ کے حوالے سے گفت وشنید کی اور اس گاﺅں میں سڑک کے علاوہ دیگر سہولیات کو لیکر بھی عوام سے بات چیت کرتے ہوئے سرپنچ موصوف نے کہا عوام کا ساتھ چاہیے ہم اپنے جمہوری حقوق کو پانےکے لئے ہر ممکن انتظامیہ کی توجہ مرکوز کریں گئے- انہوں نے کہا کہ سڑک کے لئے عوام کو ایک ہی تعاون کرناہے کہ اپنی زمین سڑک کے لئے واگزار کرنی ہے سڑک آکر ہی رہے گی – انہوں نے کہا گزشتہ سال جو چار کلومیٹر نباڈ سکیم کے تحت پلان میں رکھی گئی ہے وہ بھی جلد ہی سنکشن ہوکر اس کی رقم بھی سرکار کی جانب سے دی جاے گی – جس سے یہ اُمید جاگی ہے کہ اب اس گاﺅں کو بھی سڑک کی سہولیات نصیب ہوگی – اس موقع پر نواز شریف ملک محمد ریاض ملک محمد اقبال بھٹ محمد اکبر منگرال محمد بشیر ملک اور تمام پنچایت ممبران کے ساتھ ساتھ عوام نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گاﺅں میں سڑک جیسی سہولیات واگزار کرنے میں عوام کی مدد کریں – تاکہ یہاں کی عوام بھی آج ستر سالوں کے بعد سڑک جیسی سہولیات سے فیضیاب ہو سکے –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا