ہمارے بچوں کے ساتھ تعلیم کے معاملہ میں انصاف کیاجائے
ریاض ملک
منڈی// منڈی کے دوردراز علاقہ چھیلہ ڈھانگرہ کے محلہ پدڑ کا سکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریک ہوتاجارہاہے – لیکن محکمہ یا یہاں تعینات ٹیچروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے -اس حوالے سے وہاں کے مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا آج تک ہمیں یہ علم بھی نہیں کہ اس اسکول میں کتنے ٹیچر تعینات ہیں اور کون کون ہے – اور اسکول پر سرکار نے لاکھوں کی رقم صرف کرکے عمارت تعمیر کی ہے – یہ کس کام کی جب اس میں تعلیم نہیں ہوپاتی ہے – اج جبکہ تمام اسکول اپنی تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن ہمارے اس اسکول کا تالا بھی نہیں کھلاہے – اساتذہ سےناراضگی کا اظہار کرتے ہوے کہتے ہیں کہ سرکاری خزانوں بڑی بڑی تنخواہیں لیکر اپنے بچوں کو انگلش میڈیم اکیڈمیوں میں تعلیم دلواتے ہیں لیکن ہمارے بچوں کو پڑھاناتو درکنار کبھی دیکھنے تک بھی نہیں آتے ہیں – انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ سے مودبانہ گزارش کی ہے کہ وہ گورنمنٹ مڈل سکول پدڑ کی خستہ حالی پر توجہ دیں اور یہاں پر تعینات اساتذہ کو عوام کے روبرو کروائیں اگر ایسا نہیں تو ان کی جگہ دوسرے اساتذہ تعینات کرکے تعلیم کے نظام کو شروع کیا جاے – اور اس اسکول کی عمارت کا تالا کھولا جاے ورنہ عوام تنگ آچکی ہے – مزید اپنے بچوں کی تعلیم کو متاثر کرنا برداشت نہیں کرسکتے –