پولیس اسٹیشن گاندر بل کی جانب سے پولیس پبلک دربار کا انعقاد

0
0

مختار احمد
گاندر بل //گاندربل پولیس نے آج پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایک پبلک میٹ کا اہتمام کیا۔اطلاعات کے مطابق عوام اور پولیس کے درمیاں دوریاں کم کرنے اور اپسی تال میل بڑھانے کی ایک کوشش کے تحت ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال کی ہدایت پر صدر تھانہ گاندربل میں ایس ایچ او گاندربل کی نگرانی میں ایک پولیس پبلک میٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں پولیس اسٹیشن کی حد اختیار میں آنے والے کئی علاقوں کے لوگوں جن میں دوکاندار ٹرانسپورٹر بھی شامل تھے نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے کئی مسائل جس میں ٹریفک معاملات ،سڑکوں کی کشیدگی ،نشیلی ادویات کے کاروبار اور جنگل سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی وغیرہ اُجاگر کئے۔ لوگوں نے پولیس کو بھروسہ دلا یا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے پولیس کی معا ونت کے لئے تیار ہیں۔اس موقعہ پر ایس ایچ او گاندربل نے موجود لوگوں کو یقین دلایا کہ پولیس ہر وقت عوام کی مدد کے لئے تیار ہے اور پولیس لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لئے پیش پیش ہے جبکہ پولیس نے اس لے لئے عوام سے تعاون بھی طلب کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا