گیمن انڈیا کیساتھ کام کر رہے ٹھیکیدار کام چھوڑ ہڑتال پر، بقایا رقومات ملنے تک ہڑتال جاری رہے گی: ٹھیکیدار

0
0

ندیم اقبال کٹوچ
رام بن ´´//سرینگر جموں قومی شاہراہ کو چار گلیہارہ سڑک کے پروجیکٹ کا کام لینے والی نجی کمپنی گیمن انڈیا کیساتھ کام کرنے والے ٹھیکداروں نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے اور یہ ہڑتال گزشتہ تین روز سے جاری ہے اگر ہم سرینگر جموں قومی شاہراہ کی بات کریں تو گزشتہ تین سال سے یہ ٹی وی چینلز اور اخبارات کی صرخیوں کی زینت بنا ہوا ہے ۔لیکن اس کی بدتر حالت بدترین ہونے جا رہی ہے جہاں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی یکطرفہ کوشیش کی جاتی ہے جس میں کچھ حد تک کامیابی بھی ملی ہے لیکن اب حالات بدلتے نظر آرہے ہیں کیونکہ جو ٹھیکیدار اس شاہراہ پر سے پسیاں ہٹانے کیلئے اپنی مشینری ا ستعمال کرتے تھے اب وہ کام چھوڑ ہڑتال پر ہیں اور ان ٹھیکداروں کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری دو سال کی بقایا رقومات ہمیں نہیں دی جاتی ہم ہرگز کام نہ کرینگے ان کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف بینکوں سے لون لیا ہوا ہے لیکن کمپنی کی جانب سے ہمار مکمل کام کا پیسہ نہ ملنے کی وجہ سے ہم بینک کا پیسہ واپس نہیں دے پا رہے ہیں اور اب بینک کے سود تلے ہم پسے جا رہے ہیں لیکن کسی کو ہماری پرواہ نہیں جب ہم نے کمپنی کے ذمہ دار آفیسروں سے اس متعلق بات کی تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس پیسہ نہیں تو اب یہ بات صاف طور ظاہر ہو جاتی ہے کہ اب ٹھیکداروں کی ہڑتال کافی دیر تک چلے گی اور اگر اس دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر رام بن سے ناشری ٹنل کے درمیان کسی بھی مقا پر پسیاںگر آتی ہیں تو شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں کیونکہ اب پسیاں ہٹانے میں شاید زیادہ وقت لگے اس کیساتھ ہی رام بن سے جموں کا زمینی رابطہ بھی متاثر ہو سکتا ہے اگر چہ آج سے قبل رام بن اور جموں کا زمینی رابطہ کو بحال رکھا گیا تھا لیکن اب اس رابطہ کے منقطع ہونے کے خدشات ہیں اس منظر کو دیکھتے ہوئے اب یہ بات تو صاف ظاہر ہو جاتی ہے کہ انتظامیہ جو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر پر گاڑیوں کی آمدورفت کو بہتر بنانے کے دعوے کر رہی ہے وہ کئی نہ کئی ناکام ہوتی نظر آرہی ہے لیکن اب ان تمام مسائل کا ازالہ کر کے ٹھیکیدار لوگوں کیساتھ ساتھ شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشیش کی جائے اور سرینگر جموں قومی شاہراہ کو چار گلیہارہ سڑک بنانا آسان ہو سکے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا