ونے شرما
ادھمپور //آج یہاں ملک کی آزادی کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دینے والے قومی ہیروز بھگت سنگھ ، راج گورو ، سکھ دیو سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ واضح رہے ملک کو انگریزوں کی چنگل سے چھڑانے کے لئے ملک میں بلا لحاظ مذہب و ملت کئی لوگوں نے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کئے ہیں ۔ انہوں نے انگریز قوم کی طرف سے کئے جانے بے شمار مظالم کا سامنا کیا ، کئی مصائب کا شکار ہوئے ہیں ۔ لیکن ان ہیروز نے اپی ہمت نہیں ہاری اور اپنی جان تک کی بازی لگا دی وہیں ان میں بھگت سنگھ ، راج گورو ، سکھ دیو سنگھ وغیرہ بھی شامل ہیں ، جن کی یاد میں آج یہاں ادھمپور شہید بھگت سنگھ یادگار کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔جس میں بھگت سنگھ پارک میں نصب شہید بھگت سنگھ کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔