نئے کھولے گئے ڈگری کالجوں میں نئے مضامین متعارف کرائے جائیں: شوکت چوہدری

0
0

لازوال ڈیسک
جموں //جموں و کشمیر صاف ستھرا موﺅنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے ریاست میں نئے ڈگری کالج کھولے جانے پر گورنر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مانگ کی ہے کہ نئے کھولے گئے ڈگری کالجوں میں نئے مضامین متعارف کرائے جائیں جن میں فوڈ سائینس ،بلیک ایڈمنسٹریشن انتھروپالوجی بائیو ٹیکنالوجی بزنس ایڈمنسٹریشن وغیرہ شامل ہیں۔ اس سے ریاست کے نوجوانوں کو ریاست اور بیرون ریاست روزگار کے مواقع فراہم ہونگے ۔انہوں نے ریاست کے ہائی ا سکینڈری اسکولوں میں بھی نئے مضامین متعارف کرانے پر زور دیا۔ اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا ریاست میں جن اسکولوں کا درجہ بڑھایا گیا ہے وہاں لازمی طور پر مضامین کو پڑھایاجائے۔ انہوں نے حکومت سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ آئندہ شروع ہونے والے تعلیمی سیشن سے مضمون اردو کو جماعت اول سے آٹھویں درجے تک لازمی مضمون کے طور پر ریاست کے تمام اسکولوں میں پڑھایاجائے۔ اس سلسلے میں سابقہ حکومت نے جو اردو کو پانچویں جماعت تک لازمی مضامین کے سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا تھا اس سے ہر صورت میں عملی جامہ پہنایا جائے۔ اس سے ریاست میں اردو زبان کی فلاح و بہبود ہوگی اپنے ایک بیان میں شوکت علی چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں حکومت کے تمام اداروں میں اردو کا چلن ہو اور تمام حکم نامے وغیرہ اردو میں نکالے جائیں کیونکہ یہ ریاست کی سرکاری زبان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا