لازوال ڈیسک
بسنت گڑھ //تحصیل بسنت گڑ ھ کے لودرا، کادوا، رائی چک، پونارا دیگر گاو¿ں میں اب تک لوگوں کو سڑک کی سہولت نہیں مل پائی ہے وہیں اس سلسلہ انہوں نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کے 11 سال پہلے ان کے گاو¿ں میں بسنت گڑھ سے کھنیڈ تک سڑک پہنچائے جانے کا کام شروع ہوا تھا۔ لیکن کہیں جنگلات والوں نے اور کہیں سیاسی لوگوں نے اس کا کام ہی نہیں ہونے دیا۔ وہیں مقامی رہائشی عمر دین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقے میں سڑک کی سہولت پہنچانے میں انتظامیہ اور وزیر بھی ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔جس کی وجہ سے ان کو ابھی تک سڑک کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا جب انتخابات آتے ہیں تو سب وزیر ووٹ مانگنے کے لئے آ جاتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک کسی بھی وزیر کی طرف سے اس سڑک کی طرف توجہ نہیں ہی دیا گیا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی بیمار ہو جائے تو اس کو پالکی میں اٹھا کر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں لے جاناپڑتا ہے ۔انہوں نے کہا سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی اور بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ لوگوں کو بازارسے آٹا، چاول اور دیگر مواد ملو کلومیٹر کا پیدل سفر کر کے لے جانا پڑتا ہے ۔وہیں سرپنچ عبد الرشید کی صدارت میں مظاہرہ کر رہے عمر دین، رخسار ملک، محمد عباس، محمد عظیم، محمد صدیق، محمد حنیف، محمد اشرف، محمد فاروق و دیگر ان حکومت کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد ہی اس سڑک کا کام شروع نہیں کروایا جاتا تو وہ آنے والے انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے اور اپنااحتجاج مسلسل جاری رکھیں گئے۔