عراق میں کشتی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 85 ہوئی

0
0

یو این آئی
ماسکو، // عراق کے موصل شہر کے نزدیک دریائے دجلہ میں جمعرات کو ایک کشتی ڈوبنے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 85 ہو گئی ہے ۔ اسکائی نیوز عربیہ نے یہ اطلاع دی۔ اس سے پہلے عراق کی وزارت داخلہ نے اس کشتی حادثے میں 71 افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔ نیوز ایجنسی الجیزیر ہ کی جانب سے موصل کے شہری سکیورٹی اتھارٹی کے سربراہ حسام خلیل کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جو تیر نہیں سکتے تھے ۔ کئی افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد بچا لئے گئے افراد کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی جس میں 19 بچے شامل ہیں۔ ابتدئی اطلا ع کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد ہونے کی وجہ یہ حادثے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ حادثے کی دوسری وجہ موصل ڈیم میں نصب گیٹ کو کھولے جانے سے ندی میں پانی کی سطح بڑھنا ہو سکتی ہے ۔ اسپوتنک ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا