نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کوسوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں

0
0

یو این آئی
ویلنگٹن ´//نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی پولس چھان بین کر رہی ہے ۔یہ اطلاع نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے دی ہے ۔اخباری رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر اس سرخی کے ساتھ ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی ہے کہ اب’ آپ کی باری ہے ‘۔پولس کے مطابق یہ دھمکی آمیز پوسٹ 48 گھنٹے تک سوشل میڈیا پر موجود رہا ۔مختلف لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعددھمکی دینے والے شخص کا ٹوئٹر اکا¶نٹ معطل کر دیا گیا۔ ایک دوسرے پوسٹ میں جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میں ‘اگلی باری آپ کی’ لکھا ہوا تھا۔معطل کردہ اکا¶نٹ پر اسلام مخالف مواد اور نفرت انگیز سفید فام تقاریر موجود تھیں۔پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے ہیرالڈ کو بتایا کہ پولس کو ٹوئٹر پر سامنے آنے والے تبصروں کا علم ہے اور چھان بین کی جارہی ہے ۔ ایک ٹوئٹر ترجمان نے کہا کہ چھان بین میں پولس کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو کرائسٹ چرچ کی دومسجدوں میں دہشت گرد انہ حملے میں 50 لوگ مارے گئے تھے ۔ یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا