حاجن جھڑپ میں کمسن طالب علم جاں بحق ،علاقے میں کہرام

0
0

والدین کا منت سماجت سے متعلق ویڈیو وائرل:جنگجوﺅں نے عاطف کو یرغمال بناکر مار ڈالا: پولیس
کے این ایس

حاجنشمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان تصادم آرائی کے دوران 12سالہ طالب علم بھی جاں بحق ہواجس کو پولیس کے مطابق جنگجوﺅں نے اپنے بچاو¿ کے لئے مکان سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی ۔اس دوران کمسن لڑکے کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اورقصبے میں ہر سو ماتم کی لہر دوڑ گی ۔اس دوران یرغمال بنائے گئے طالب علم کی والدہ کی وہ ویڈیوںبھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میںوہ اپنے بیٹے کی سلامتی سے متعلق جنگجوﺅں کے سامنے منت سماجت کرتی نظر آرہی ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عاطف کو جنگجوﺅں نے یرغمال بنا کر ہلاک کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے میر محلہ حاجن علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے ساتھ ساتھ تصادم آرائی کے دورا ن2جنگجوﺅں کے علاوہ جھڑپ ہونے سے قبل یرغمال بنائے گئے ایک کمسن طالب علام عاطف احمدولد عبد المجیدمیرساکن میر محلہ حاجن بھی جاں بحق ہوا۔نمائندے نے افراد خانہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا وہ جمعرات کو2بندوق بردار دن کے اجالے میں عبد المجید میر کے گھر میں داخل ہوئے اور اس دوران گھر والونے جنگجوﺅں کو خانہ بھی فراہم کیا اسی اثنا میں شام کے قریب میر محلہ میں فوج سی آر پی ایف اور ایس او جی پوری بستی کو محاصرے میں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی جس دوران افراد کنبہ میں شامل 8میں سے 6افراد مکان سے باہر نکلے تاہم مکان میں پناہ لینے والے جنگجوﺅں نے مالک مکان 60سالہ عبد المجید میر اور ان کا12سالہ بیٹے عاطف المجید کو مکان سے باہر نکلنے نہیں دیا۔اس دوران فورسز نے مکان کے باہر ایک فوجی گاڑی کے ساتھ نصب ایک لاوڑ سپیکر کے ذریعے عاطف کی والد دسے اپیل کرویا کہ میرے بیٹے اور خاوند کو چھوڑ نے کی منت سماجت کی ہے جہاں اس کے بعد مکان کے اندر بند بزرگ شہری کو مکان سے باہر جانے دیا گیا تاہم ان کے بیٹے کو گھر سے باہر نہیںچھوڑ گیا۔اس دوران والدہ کی جانبمنت سماجت کرنے ولاویڈیوبعد میںسوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں ایک خاتون جو یرغمال بنائے گئے طالب کی والدہ ہے جنگجوﺅں کو بتا رہی تھی کھانا بھی ہم نے دیا اباور انہیں بیٹے کو چھوڑنے کا واسطہ دے رہی تھی ۔تاہم شام دیر گئے علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی جس میں مالک مکان کا بیٹابھی جاں بحق ہوا جس کے نعش جھڑپ میں مارے گئے دو جنگجوﺅں کے ساتھ ہی ملبے سے برآمد کر لی گئی ہے اس دوران پولیس بیان کے مطابق بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں جو فورسز آپریشن گذشتہ روز سے جاری تھا ا±س میں جنگجو ﺅں نے دو شہریوں کو یرغمال بنا کر رکھا تھا تاہم ساٹھ سالہ عبد الحمید کو فورسز نے بحفاظت نکالا مگر کمسن عاطف کو جنگجوﺅں نے باہر نہیں جانے دیا۔پولیس بیان میں یہ بھی الزام عائد کر دیا گیاکہ کہ مذکورہ جنگجوﺅں نے ہی عاطف کو گولی مار کر جاں بحق کردیا۔ذرائع کے مطابق بارہ سالہ عاطف کی لاش بھی جاں بحق جنگجوﺅں کے ساتھ ہی ا±س مکان کے ملبے سے بر آمد کی گئی جس کو فورسز نے معرکہ آرائی کے دوران زمین بوس کردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا