لوک سبھا انتخابات

0
0

جتیندر سنگھ اور جگل کشور شرما نے کاغذات نامزدگی داخل کئے
یواین آئی

جموںجموں خطہ میں پارلیمان کی دو نشستوں کے لئے جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جگل کشور شرما نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ جتیندر سنگھ نے پارلیمانی حلقہ ادھم پور جبکہ جگل کشور شرما نے پارلیمانی حلقہ جموں کے لئے بالترتیب کٹھوعہ اور جموں میں قائم الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ مقامی پارٹی لیڈران اور حامیوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ بتادیں کہ بھاجپا کے دونوں لیڈران (جتیندر سنگھ اور جگل کشور) نے سن 2014 کے پارلیمانی انتخابات میں ان ہی پارلیمانی حلقوں سے جیت حاصل کی تھی۔ جتیندر سنگھ جو کہ وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ہیں، نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ملک کے عوام نے بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کا تہیہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا ’بی جے پی لوگوں کی جماعت ہے۔ اس جماعت میں باپ بیٹے کے نام پر ووٹ نہیں مانگے جاتے۔ نوجوانوں نے ہمیں پانچ سال تک آزمایا ہے۔ انہوں نے ہمیں دوبارہ اقتدار میں لانے کا تہیہ کیا ہے‘۔ جتیندر سنگھ نے بی جے پی کے باغی لیڈر چودھری لال سنگھ کے اعلان کہ وہ ’جموں خطہ کی دونوں پارلیمانی نشستوں پر الیکشن لڑیں گے‘ پر کہا کہ جمہوریت کی یہی خوبی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’انتخابات میں ایک ہی امیدوار کھڑا نہیں ہوتا۔ جمہوریت میں انتخابات کو تہوار مانا جاتا ہے۔ انتخابات قریب آنے کے ساتھ مزید امیدوار کھڑے ہوں گے‘۔ اس موقع پر مرکزی وزیر پویش گوئل بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا