آئی یو ایف اے نے رضوان احمد پنڈت کی حراستی موت پر سخت تشویش کا اظہار کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سرینگراسلامک یونیورسٹی فیکلٹی ایسو سی ایشن نے رضوان احمد پنڈت کی حراستی موت پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں انصاف کیا جائے۔یہاں ایک بیان میں آئی یو ایف اے نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں یہ ایک بڑا نقصان ہے۔ واضح رہے محمد رضوان پیشہ سے ایک استاد تھے جنکی گزشتہ دنوں حراست میں موت ہوئی ہے ۔اس ضمن میں مختلف سیاسی اور سماجی انجمنوں نے سانحہ پت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کی مانگ کی ۔وہیں اسلام یونیورسٹی فیکلٹی ایسو سی ایشن نے بھی محمد رضوان پنڈت کی حراستی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور انصاف کی گوہار لگائی ۔آئی یو ایف اے کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پنڈت نے پولی ٹکنیک کالج ،اسلام یونیورسٹی آف سائنس ایںڈ تکنالوجی میں بطور گیسٹ فیکلٹی 2018ئ میں کام کیا تھا اور ایک شریف النفس انسان تھے جبکہ ان کی بے وقت موت کو شعبہ تعلیم کیلئے ایک بڑا نقصان قراردیا۔علاوہ ازیں کشمیر یونیورسٹی ٹیچر ایسو سی ایشن نے بھی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انصاف کی مانگ کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا