دانش نورپوری
قرآن پاک بچو خدا کی کتاب ہے
جو بھی ہے اس کتاب میں وہ لاجواب ہے
جبریل اس کو لائے رسول خدا کے پاس
یعنی کے رب نے بھیجا اسے مصطفا کے پاس
قرآں نے سب کو راستا سیدھا دکھا دیا
بندوں کو اس کتاب نے رب سے ملا دیا
قرآں کو جس نے ہادی و رہبر بنا لیا
دونوں جہاں میں راز ترقی کا پا لیا
جس نے کلام پاک کو دل میں بسا لیا
جنت میں اس نے اپنا گھر وندا بنا لیا
ہرروز اس کو پڑھنے میں ڈھیروں ثواب ہے
جو پڑھ کے بھول جائے گا اس کو عذاب ہے
قراں کو تم ہمیشہ وضو سے پڑھا کرو
اس کو ہر اک کتاب سے اوپر رکھا کرو
اس کے ہر ایک حکم پہ سر کوجھکائیے
دنیا کے اقتدار کو قدموں میں پایے
انسانیت کےحق میں ہے انعام یہ کتاب
دانش! ہے رب کا آخری پیغام یہ کتاب