یمنی حوثیوںکا ایک بار پھر الحدیدہ شہر سے انخلاءنہ کرنے کا اعلان

0
0

یمنی حکومت کو کسی حیلے سے الحدیدہ کی بندرگاہ پر کنٹرول حاصل نہیں کرنے دیں گے،حوثی سربراہ
ےواین این
صنعائ ´//یمن میں حوثیوں نے ایک بار پھر اس نیت کا اظہارکیا ہے کہ وہ الحدیدہ شہر سے انخلا پر عمل درآمد کا ارادہ نہیں رکھتے۔میڈیارپورٹس یہ موقف یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کے اہم اعلان کے بعد سامنے آیا ، گریفتھس نے اپنے اعلان میں کہا تھا کہ یمنی حکومت اور حوثیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد الحدیدہ میں انخلا اور نئی صف بندی کے پہلے مرحلے کے نفاذ کے لیے اتفاق رائے کی جانب پیش قدمی ہوئی ہے۔ادھر حوثیوں کی انقلابی سپریم کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے امریکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ ان کی جماعت الحدیدہ کے مرکزی ساحلی شہر سے دست بردار نہیں ہو گی۔محمد علی کا کہنا تھا کہ حوثی اپنی فورسز ہٹانے پر تو آمادہ ہو گئے ہیں تاہم وہ علاقے پر کنٹرول رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا یمنی حکومت کو کسی حیلے سے الحدیدہ کی بندرگاہ پر کنٹرول حاصل نہیں کرنے دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا