یورپی یونین کے بریگزٹ پرکسی فیصلے پرپہنچنے کاامکان کم ہے، جین کلاﺅڈ جنکر

0
0

ےو اےن اےن
برلن //یورپین کمیشن کے صدرجین کلاو¿ڈجنکرنے بدھ کے روزکہاہے کہ رواں ہفتے کے اجلاس میںیورپی یونین کے بریگزٹ پرکسی فیصلے پرپہنچنے کاامکان کم ہے اورمزیدکہاکہ آئندہ ہفتے شایدبرسلزمیں ایک اوراجلاس منعقدکرنے کی ضرورت پڑے ۔جیساکہ برطانیہ کے یورپی یونین سے شیڈول انخلاءمیں صرف نوروزباقی رہ گئے ہیں ،جنکرنے جرمن میڈیا کو بتایاکہ لندن میں سیاسی فیصلہ سازی کے مسئلے کے حل ہونے تک دیگرستائیس رکن ممالک کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ جیساکہ ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ برطانیہ ہاں کہے گا،ہماری طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کیاجاسکتا،جنکرنے یہ بات زوردیکرکہی کہ برسلزکے ساتھ دوسال سے زائدعرصے کے مذاکرات کے بعدطے پانے والامعاہدہ رکن ممالک کی طرف سے حتمی آفرتھی۔انہوںنے کہاکہ اس سے زیادہ مزیدکچھ نہیں کیاجاسکتا،ہم سڑک کے اختتام تک پہنچ چکے ہیں اگرکسی دوسری صورتحال پرمشاورت کرنی ہے توہمیں نئی سڑک کی ضرورت ہوگی ۔جنکرنے کہاکہ مے کوپارلیمنٹ کی جانب سے منظورشدہ کے ساتھ ساتھ ایک واضح ٹائم ٹیبل پرمبنی معاہدہ برسلزکوپیش کرناہوگا،اس صورتحال کودیکھتے ہوئے جمعرات کوشروع ہونے والے اجلاس سے قبل یہ اس بات امکان نہیں ہے ،ہمیں آئندہ ہفتے غالباًدوبارہ اجلاس کی ضرورت پڑے گی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا