ےو اےن اےن
سڈنی ´´//آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے بدھ کے روزصدررجب طیب اردوان کی جانب سے کرائسٹ چرچ قتل عام کے تناظرمیں غیرمحتاط اورانتہائی جارحانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ وہ تعلقات پرنظرثانی کرنے کیلئے تمام آپشنزپرغورکریں گے ۔ترک رہنمااردوان نے مقامی انتخابات کے سلسلے میں مہم کے دوران حملے کوترکی اوراسلام کے خلاف کارروائی سے تعبیرکیااورمسلم مخالف آسٹریلین باشندوں کوخبردارکیاکہ انہیں جنگ عظیم دوئم میں فوجیوں کے قتل عام جیسی قسمت کاسامناکرناپڑیگا۔موریسن نے ترک سفیرکوطلب کرنے کے بعدکہاکہ ترک صدررجب طیب اردوان کی جانب سے دیئے گئے بیاناتکو میں آسٹریلینزکیلئے انتہائی جارحانہ اوراس انتہائی حساس ماحول میں بے حدغیرمحتاط سمجھتاہوں اوردی گئی واضاحتوں کومستردکردیا۔