نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی علاحدگی پسندوں سے بھی زیادہ خطرناک: جتیندر سنگھ

0
0

اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کا مقابلہ نہیں کرپائیں گی: رویندر رینہ
یواین آئی

جموںوزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی علاحدگی پسندوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ بقول ان کے یہ جماعتیں مین اسٹریم سیاست کا چولا پہن کر علاحدگی پسندی کی سیاست کرتی ہیں۔ جتیندر سنگھ نے یہ باتیں ضلع کٹھوعہ میں بی جے پی کے ایک انتخابی پروگرام کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا ’کشمیر کی جو نام نہاد مین اسٹریم سیاسی جماعتیں ہیں، چاہیے وہ نیشنل کانفرنس ہے یا پی ڈی پی، وہ علاحدگی پسندوں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ علاحدگی پسندوں کی یہ شناخت ہے کہ وہ علاحدگی پسند ہیں لیکن یہ (نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی) مین اسٹریم سیاست کا چولا پہنے ہوئے علاحدگی پسندی کی سیاست کرتے ہیں‘۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے ’نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے اتحاد‘ پر کہا کہ اگر سبھی اپوزیشن جماعتیں ایک ہوجائیں گی تو بھی بی جے پی کا مقابلہ نہیں کرپائیں گی۔ انہوں نے بدھ کے روز ضلع سانبہ میں بھاجپا کے ایک انتخابی پروگرام کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ’اپوزیشن میں جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں چاہے وہ کانگریس، نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی یا دوسری جماعتیں ہیں، یہ تمام جماعتیں اگر ایک ہوکر بھی انتخابات لڑیں گی تو بھی جموں وکشمیر کے لوگ ان کو جیتنے نہیں دیں گے۔ یہ سارے چور، لٹیرے ، ڈاکو ، مکار اور غدار لوگ ہیں۔ جنتا (عوام) عام انتخابات میں ان کا حساب برابر کرے گی‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا