ایورٹون کے منیجرنے ایف اے کی جانب سے عائدکردہ غیرمناسب ضابطہ اخلاق کے الزام کوتسلیم کرلیاہے، ایف اے
ےو اےن اےن
لندن۔//ایورٹون کے منیجرمارکوسلواکورواں ماہ کے اوائل میں نیوکاسل کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی 3-2سے شکست کے بعدمیدان میں میچ آفیشلزکے ساتھ تکرارکرنے پر12000پاو¿نڈ(16000ڈالر،14ہزاریوروز)جرمانہ عائدکردیاگیاہے ،اس بات کااعلان فٹبال ایسوسی ایشن نے کیاہے ۔ایف اے نے ایک بیان میں کہاہے کہ ایورٹون کے منیجرنے ایف اے کی جانب سے عائدکردہ غیرمناسب ضابطہ اخلاق کے الزام کوتسلیم کرلیاہے ،جوکہ نومارچ کونیوکاسل یونائیٹڈکے خلاف پریمیئرلیگ مقابلے کے اختتام پرمیدان میں ان کے رویئے کے نتیجے میں سامنے آیا۔پرتگالی منیجرنیوکاسل کے فاتح گول کے وقت غصے میں آگئے تھے جب آف سائیڈزپوزیشن پرایک ہی لائن می نیوکاسل کے پانچ کھلاڑیوں کودیکھنے کے باوجودگول دیدیاگیا۔ اورریفری لیماسن کے ساتھ میدان میں تلخ کلامی کی اورناراضگی سے لائن مین سے سوال کیا،جنہوںنے اپنافلیگ نہیں اٹھایا،میچ کے بعدجوایورٹون کی ٹیم ہاف ٹائم پر2-0کی برتری کے باوجودہارگئی تھی ،سلواآفیشلزپربرس پڑے اورکہاکہ تیسراگول اسسٹنٹ کی بڑی غلطی کی وجہ سے ہواہے ،یہ واضح آف سائیڈتھا،تاہم میدان میں ان کے رویئے کی وجہ سے انگلش فٹبال کی گورننگ باڈی ایف اے کی جانب سے ان پرالزام عائدکیاگیااورخودمختارریگولیٹری کمیشن کی جانب سے جرمانے کاسامناکرناپڑا۔ایورٹون کی ٹیم پریمیئرلیگ میں گیارویں نمبرپرہے۔انہوںنے نیوکاسل سے شکست کے بعدچیلسی کواختتام ہفتہ پر2-0سے ہرایا۔