ناقص منصوبہ سازی سے شہری آبادی یرغمال :کے ٹی ایم ایف
لازوال ڈیسک
سرینگر// شہر میں نکاسی آ ب کی منصوبہ سازی اور پروجیکٹوں کی ناکامی کیلئے سرینگر مونسپل کارپوریشن کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے کہا کہ شہر میں نکاسی آب میں ایس ایم سی کا غیر تکنیکی عملہ ذمہ دار ہیں۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد صادق بقال نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں سرینگر مونسپل کارپوریشن میں نکاس آب یا ڈرینج کے ماہرین انجینئر نہیں ہوتے،جس کی وجہ سے معقول منصوبہ سازی نہیں ہوتی اور جس کے نتیجے میں جہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں،وہی بیشتر نکاس آب کے پروجیکٹ ناکام ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زر کثیر خرچ کرنے کے باوجود بھی یہ پروجیکٹ ناکام ہو رہے ہیں،اور جہاں لوگوں کے مسائل حل نہیں ہونے وہی خزانہ عامرہ پر بھی بوجھ پڑ گیا۔بقال نے مطالبہ کیا کہ شہر میں نکاسی آب کے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کے علاوہ لوگوں کیلئے موثر اور موافق بنایا جائے۔انہوںنے کہا کہ بارش کی دو بھوندوں سے شہر بھی ڈوب جاتا ہے،اور لوگوں کا عبور ومرور بھی بند ہوجاتا ہے،جبکہ نئی کالنیوں اور پرانے شہر کی سڑکیں اور گلی کوچے بھی جھیل کی شکل اختیار کرتے ہیں،جس کے نتیجے میں تاجروں اور دکانداروں کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حاجی محمد صادق بقال نے کہا کہ سب سے بڑے تجارتی مرکز کی لالچوک کی سڑکوں کی حالت ان بارشوں سے ناگفتہ بہہ ہے تو دیگر علاقوں کا تو خدا ہی حافظ ہے۔حاجی محمد صادق بقال نے کہا کہ اس صورتحال کے نتیجے میں دکانداروں کو کافی مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اور براہ راست انکی تجارت متاثر ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معمولی بارشوں سے شہر کی سڑکیں جھیلوں اور تالابوں کی شکل اختیار کرتی ہیں،اور اس میں شہری تجارتی مرکز کے علاوہ پائین شہر میں لوگ یرغمال بن جاتے ہیں۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدرنے کہا کہ ایسا نظر آرہا ہیں کہ سرینگر مونسپل کارپوریشن کو یرغمال بنایا گیا اور اس کو آبا واجداد کی وراثت سمجھ کر بندر بانٹ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔کے ٹی ایم ایف کے صدر نے واضح کیا کہ مونسپل کارپوریشن شہری عوام کو سرسری نہیں لئے سکتی،اور نا ہی حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ سکتی ہیں،بلکہ وضح کردہ ضوابط کے تحت شہری عوام کو بلدیاتی سہولیات فرہم کرنا انکی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کو بچانے کیلئے فوری طور پر انکا مطالبہ منظور کیا جائے ،اور شہر میں نکاسی آب کیلئے موثر اور دیر پا منصوبہ سازی کیلئے اقدامات اٹھائے،تاکہ شہریوں کے علاوہ تاجروں کو بہتر بلدیاتی سہولیات فرہم کی جاسکیں۔انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر ان مسائل کا تدارک کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات نہیں آتھائے گئے تو تاجر برداری راست اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائے گی۔