بی ایس پی نے لوک سبھا اتخابات کیلئے دو امیدواروں کا کیا اعلان

0
0

بی ایس پی ریاست میں مضبوطی سے انتخابات لڑے گی:مجوترہ
لازوال ڈیسک
جموںبھوجن سماج پارٹی کے ریاستی صدر سوم راج مجوترہ نے جموں و کشمیر کی دو نشستوں کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ۔اس موقع پر مجوترہ نے اپنے خیالات کا اظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی ریاست میں مضبوطی سے انتخابات لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ امیدواروںمیں کافی مثبتی ہے ۔واضح رہے پارٹی کی جانب سے سابق چیف انجینئر تلک راج بھگت کٹھوعہ ،ادھمپور، ڈوڈہ لوک سبھا نشست سے انتخابات لڑیں گے جبکہ جموں پونچھ لوک سبھا نشست سے بدری ناتھ انتخابات لڑیں گے ۔اسی سلسلہ میںپارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ دونوں امیدوار کافی اچھے ووٹ حاصل کریں گے اور ریاست جموں وکشمیر کی تاریخ میں ایک اہم نشان پیدہ کریں گے۔انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکز میں بھاجپا عوام سے کئے گئے وعدوں مین سے پچاس فیصد بھی پورے نہیں کر سکی۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پی کے حق میں ووٹ ڈالیں اور کامیاب بنائیں۔اس موقع پر نائب صدر چرنجیت بٹا، جنرل سیکریٹری آر کے تھپہ، پریم چند ، رتن چند بھگت و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا