ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری
لازوال ڈیسک
جموںٹریفک انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے اور نقل حمل کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ایس ایس پی ٹریفک دیہی جموں کی جانب سے عوام کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ۔وہیں ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے ڈرائیوروں کو احکامات صادر کئے گئے کہ دو پہیہ ڈرائیور سٹنٹ جیسی حرکات سے گریز کریں ،مسافر بسوں اور منی بسوں میں سفر کرنے کے دوران لڑہکنے اور شیشوں سے منہ باہر نکالنے سے گریز کریں،رنگین پانی سے بھرے غباروں سے سفر کے دوران گریزکریں، ہیلمٹ کا استعمال، سیٹ بیلٹ کا استعمال، نشے کی حالت میں ڈرائیو کرنے سے گریز، موبائیل فون کے استعمال سے گریز، امبولینس اور فائر ایمرجنسی کی گاڑی کو راستہ دینا اور مناسب مقامات پر گاڑیاں پارک کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔