جموں سرینگر شاہراہ کے کام کو مکمل کرنے کیلئے آسانیاں پیدہ کی جائیں:ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال

0
0

لازوال ڈیسک
جموںڈاکتر شیخ مصطفی کمال ایڈیشنل جنرل سیکریٹری نیشنل کانفرنس نے یہاں اپنے ایک بیان میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ کی حالت خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ مینے یہاں اپنے سفر کے دوران دیکھا کہ ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے یک طرفہ ٹریفک کا اعلان کیا گیا تھا اور شاہراہ پر دو طرفہ آمد و رفت کا سلسلہ جاری تھا۔موصوف نے کہا کہ یہاں پر اشتہاری بورڈ پر لکھا دیکھا پایا کہ ’ خطرات ہیں، روازنہ حادثات ہوتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ بانہال اور رام بن کے درمیان دھول کا سلسلہ بھی کافی عروج پر ہے جو صحت کیلئے مضر بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغل روڈ اور سنتھن سڑک پر کام کا آغاز کیا جائے اور متبادل راستے اختیار کئے جائیں جن میں پونچھ چکاندا باغ تا سلام آباد اوڑی بذریعہ حاجی پیر پاس قابل ذکر ہیں کو اختیار کیا جائے تاکہ جموں سرینگر شاہراہ کے کام میں آسانیاں پیدہ ہو سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا