لازوال ڈیسک
جموںگورنمنٹ مڈل اسکول کوٹلی ٹانڈا اکھنور میں پروگریسیو سویوتھ سوسائٹی کی جانب سے سوچھ بھارت پروگرام کی ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عوام، اسکولی طلاب اور اساتذہ اکرام نے شرکت کی ۔اس موقع پر بلوندر سنگھ پوار کو آرڈینیٹر پی وائی ایس نے مہمانوں کا استقبال کیا بعد ازاں سوچھ بھارت پر ایک مباحثے کا اہتمام ہوا جس میں اسکولی طلاب انو با لا، سنجنا شرما، پوجا دیوی، ریا دیوی، سونالی اور سورو سنگھ نے حصہ لیا۔وہیں شیتل شرما اور سرشتہ دیوی نے سوچھ بھارت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر انچارج ہیڈماسٹر رنویر سنگھ نے صفائی مہم کی قیادت کی اور تقریب کے آخر میں طلاب میں اسناد تقسیم کیں۔