نیرو کی حوالگی میں تھوڑ ا وقت لگ سکتا ہے

0
0

یواین آئی

نئی دہلیمرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) بینکوں میں کروڑوں روپے کا گھپلہ کرکے بیرون ملک فرار ہیرے کے کاروباری نیرو مودی کی حوالگی کے لئے اپنی سطح پر ہر ممکن کوشش کررہی ہے، لیکن اس میں تھوڑ اوقت لگ سکتا ہے۔سی بی آئی کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ تفتیشی ایجنسی ہیرا کاروباری نیرو مودی کی حوالگی ے لئے اپنی سطح پر کوشش کررہی ہے، تاکہ اس کے خلاف عدالتی عمل شروع کیا جاسکے۔ذرائع نے حالانکہ یہ بھی اعتراف کیا کہ حوالگی کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ سی بی آئی کا اپنا دائرہ اختیار ہے اور اسی دائرے میں اسے کام کرنا ہوتا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے اپنی ذمہ داری ادا کی ہے ، باقی کام ہندستان اور برطانیہ کی حکومتوں کا ہے۔خیال رہے کہ نیرو مودی کی گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔ لندن میں واقع ویسٹ منسٹر عدالت نے نیرو مودی کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذرائع نے کل یہاں بتایا تھا کہ نیرو مودی کے خلاف لندن کی عدالت نے گرفتاری وارنٹ جاری کیا ہے۔ مفرور نیرو مودی گزشتہ دنوں لندن کی سڑکوں پر نظر آیا تھا، جس کے بعد وزارت خارجہ نے بیان جاری کرکے کہا تھا کہ حکومت نیرو مودی کی حوالگی کے لئے کارروائی کررہی ہے۔سی بی آئی نے انٹرپول اور برطانوی حکام سے رابطہ کرکے نیرو مودی کے خلاف جاری ریڈ کارنر نوٹس پر کارروائی کرتے ہوئے اس کی فوری طورپر گرفتاری کی مانگ کی تھی۔نیرو مودی اور اس کے ماما میہول چوکسی نے پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ 13ہزارکروڑ روپے کا گھپلہ کیا تھا۔ہندستانی حکام کی درخواست پر نیرو مودی کی گرفتاری کے لئے گزشتہ برس جولائی میں انٹرپول نے ریڈکارنر نوٹس بھی جاری کیا تھا اور اب برطانیہ کی عدالت نے اس کے خلاف گرفتاری واری جاری کردیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا