لازوال ڈیسک
جموںنیشنل مزدور کانفرنس کے صدر سبھاش شاستری نے یہاں اپنے ایک بیان میں ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایس آر او 520میں ترمیم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ نیڈ بیس، کیجول اور سیزنل لیبروں کی اجرتکی شرائط میں بھی ترمیم لازمی ہے ۔موصوف نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ معاملہ کو مزید التوا میں نہ ڈالا جائے۔واضح رہے شاستری نے ان باتوں کا اظہار یہاں آر ایس پورہ کے گاﺅں کھمب میں این ایم سی ورکروں کے اجلاس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان لیبروں کے مسائل کا ازالہ جلد کیا جائے ۔اس موقع پر راجن بابو کھجوریہ، بی ایس جموال، پرجیت سدھیش بھگت، بودھ راج، سرندر کمار و دیگران موجود تھے۔