پلوامہ کا شخص بنا توجہ کا مرکز پیدل اجمیر شریف کے لیے روانہ

0
0

کہا ہندوستان اور پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کریں
تنہا ایاز
ٍپلوامہ پلوامہ میں ایک شخص اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب وہ پیدل اجمیر شریف کے لےے روانہ ہوا مذکورہ شخص نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کا حل پُرامن طریقے سے نکالے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک پچاس سالہ شخص علی جان کاکاپوری پلوامہ کے بازار میں اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب مذکورہ شخص امن کا جنڈا لے کر اجمیر شریف کے لےے پیدل روانہ ہوگیا۔ نمائندے کے مطابق اجمیر شریف روانہ ہونے سے پہلے مذکورہ شخص نے شہید پارک پلوامہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کا پیغام لے کر پیدل اجمیر شریف کے لےے جارہے ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل کریں ۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے عالمی برادری اپنی خاموشی کو توڑ کر مسئلہ کشمیر کا حل ڈھونڈےں۔ انہوںنے کہا کہ ہر طرف مسلمانوںکو تنگ طلب کیا جاتا ہے وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں بے شمار قبرستان آبا دکےے گئے ۔ہر طرف چیخ و پکار کا عالم ہے۔ مسئلہ کشمیر کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ آخر کب تک ہم نوجوانوں کے جنازے دیکھے گے۔ مسئلہ کشمیر کیوں حل نہیں ہو پارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اجمیر شریف اس لےے پیدل سفر کر رہاہوں تاکہ میں ایک پیغام دینا چاہتا ہوں جو ہے امن کا پیغام ۔علی جان کاکاپوری کا مذید کہنا تھا کہ وہ اجمیر شریف پہنچ کر مسئلہ کشمیر کے حل کے لےے دعائیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا