سب ڈویژن درماڑی کے تحت ہاڑی والا میں منریگا اسکیم پر سوالیہ نشان

0
0

زمینی سطح پر کام کی پیش رفت نہ کے برابر ، غریب لوگوں سے دھوکہ بازی
شوکت پرواز
درماڑی //پنچایت ہاڑیوالا والا میں ایم جی نریگا کا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا لوگ خالی فارملٹی پوری کر رہے ہیں زمینی سطح پر ایم جی منریگا کا کوئی کام نظر نہیں آ رہا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے دس سالوں میں پنچایت بدھن بی ہاڑی والا میں لاکھوں کی سڑک جو ہاڑی والا گاڑی کی سڑک سے پنچگانا مسجد گائی تک ایم جی منریگا میں آئی ہے۔ جس کا کام ابھی تک دس پوڑیاں کا کیا ہے۔ باقی ابھی تک سڑک کی کھدائی بھی نہیں کی ہے۔جو سیمنٹ وغیرہ آئی وہ کچھ بیچ ڈالی اور کچھ سرپینچ نے اپنے گھر کے کام میں استعمال کی ہے۔ہر گھر میں بیت الخلاءکی اسکیم کو لے کر گورنمنٹ سے ہر گھر کی باتھ روم کی پیمنٹ کی ہے لیکن ابھی تک زمینی سطح پر دس گھروں میں بھی باتھ روم نہیں بنے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ابھی تک ایم جی منریگا میں جو بھی کام آیا ہے۔ وہ زمینی سطح پر نہیں ہے۔ خالی وی ایل ڈبلیو اور بی ڈی او کچھ اپنے خاص لوگوں سے مل کر گورنمنٹ سے پیمنٹ نکال کر کھاتے ہیںلیکن غریب عوام کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔اس کی ساتھ ڈمی سے بگاڑ تین لاکھ کی پگڈنڈی سڑک بھی وہاں کی وہاں پڑی ہے۔ اس کی سیمنٹ بھی ایک نامی شخص احمد دین نائک نے اپنے مکان کے ڈنگے میں استعمال کردی۔اور بھی علاقہ جات میں بہت سارے چھوٹے موٹے کاموں کا یہ ہی حال ہے۔اسلئے مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ علاقہ جات کا رخ کرے اور زمینی سطح پر کام دیکھیں۔ اور عوام میں آ کے روبرو یہاں کی حالات جانیں کہ ان لوگوں کی وجہ سے غریب عوام کا کیا نقصان ہوا ہے۔ یا ہورہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا