گوامیں گورنرسب سے بڑی پارٹی کو حکومت سازی کےلئے کریں مدعو:کانگریس

0
0

یواین آئی

نئی دہلیکانگریس نے گوا اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی کو حکومت سازی کےلیے دعوت دینے پر زور دیتے ہوئے پیر کے کہا کہ گورنر کو ’گورنر ‘کی طرح ہی کام کرنا چاہئے۔کانگریس جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ گوامیں پارٹی نے اپنے پرانے مطالبہ کا پھر اعادہ کیاہے۔انھوں نے کہاکہ گوا اسمبلی انتخابات میں کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے ارکان اسمبلی کی تعداد کانگریس سے کم تھی اور اب اور بھی کم ہوگئی ہے۔انھوں نے بتایاکہ اسمبلی میں بی جے پی کے 11اور کانگریس کے 14ارکان ہیں۔اس کے علاوہ گوافارورڈ پارٹی کے تین ،مہاراشٹر گومانتک پارٹی کے تین ،آزاد تین ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا ایک اور ایک اسمبلی اسپیکر ہے۔انھوں نے کہاکہ جمہوریت بحال ہونی چاہئے نہ کہ بناوٹی اکثریت کی بنیاد پر حکومت سازی کی دعوت دینی چاہئے۔انھوں نے کہاکہ بناوٹی اکثریت جمہوریت کےلیے ٹھیک نہیں ہے۔گوامیں بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے بلانے کےامکان پر مسٹر آزاد نے کہا،”گورنر کو ’گورنر‘ کا ہی کام کرنا چاہئے اور پارٹی کا کام کرنا بندکردیں۔“مسٹر آزاد نے پریس کانفرنس میں بی جے پی کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اور بی سی کھنڈوری کے بیٹے منیش کھنڈوری کا تعارف کرایا اور کہاکہ انکے کانگریس میں آنے سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔انھوں نے کہاکہ مسٹر منیش کھنڈوری کی اپنی سوچ ہے جس کاکانگریس احترام کرتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا