وزیر اعظم مودی نہیں فاروق عبداللہ خطرے میں

0
0

مودی حکومت میں پاکستان کو لیکر کوئی نرم پالیسی اختیار نہیں کی جائے گی: جتیندر سنگھ
یواین آئی

جموںوزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان کہ ’ملک خطرے میں نہیں بلکہ نریندر مودی خطرے میں ہیں‘ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے کہا کہ فاروق عبداللہ خود اپنے آپ کو خطرے میں محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس صدر پچھلے کچھ وقت سے وزیر اعظم مودی کے خلاف باتیں کررہے ہیں۔ جتیندر سنگھ نے پیرکے روز یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر نامہ نگاروں کو بتایا ’وہ (فاروق عبداللہ) پچھلے کچھ وقت سے اس طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ وہ خود اپنے آپ کو خطرے میں محسوس کررہے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایئر سٹرائیک کی سب سے زیادہ چوٹ کشمیر مرکزیت والی سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو لگی‘۔ واضح رہے کہ فاروق عبداللہ نے اتوار کو جموں میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک خطرے میں نہیں بلکہ نریندر مودی خطرے میں ہیں۔ جتیندر سنگھ نے کہا کہ مودی حکومت نے گذشتہ پانچ برس کے دوران پاکستان کے خلاف غیرمعمولی جوابی کارروائیاں کی ہیں جس کے گواہ سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگ اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ مودی سرکار میں بھارت کی جانب سے جس طرح کی جوابی کارروائی کی گئی، ایسی کارروائی ماضی میں کبھی بھی دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔ مودی حکومت میں پاکستان کو لیکر کوئی نرم پالیسی اختیار نہیں کی جائے گی‘۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا