کھلاڑیوں سے ہیلتھ سرٹیفکیٹس طلب نہیں کرتیں
یواین آئی
جموںمرکزی وزارت کھیل کی طرف سے لازمی قرار دیے جانے کے باوصف جموں کشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل کے ساتھ وابستہ سپورٹس انجمنیں کھیل کے مختلف میدانوں میں حصہ لینے والے نئے کھلاڑیوں سے ہیلتھ سرٹیفکیٹس طلب نہیں کرتی ہیں۔ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ مرکزی وزارت کھیل کے ضابطہ کے مطابق ایک کھلاڑی خاص طور پر ان بچوں جو کھیل کے کسی بھی میدان میں حصہ لینا چاہتے ہیں، کے لئے ہیلتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہے کیونکہ اس سے کوچ یا ٹرینر کو کھلاڑی کی جسمانی فٹنس کے بارے میں ضروری جانکاری حاصل ہوتی ہے لیکن یہاں جموں کشمیر سٹیٹ سپورٹس کونسل سے وابستہ سپورٹس انجمنیں کسی بھی کھلاڑی سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ طلب نہیں کرتی ہیں۔ایک سپورٹس انجمن کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ قوانین کے مطابق ایک نئے کھلاڑی کے لئے بھی رجسٹریشن فارم کے ساتھ ہیلتھ سرٹیفکیٹ داخل کرنا ضروری ہے تاکہ ٹرینگ سیشن کے دوران کوچ اس کی ٹرینگ صحیح طریقے سے انجمام دے سکے۔انہوں نے کہا کہ ہر کھیل کے لئے مختلف جسمانی ٹرینگ کورسز ہوتے ہیں اور کھبی کھبی ہر کسی کھلاڑی کے لئے تمام کھیل کے میدانوں میں برابر پرفارم کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے جسمانی فٹنس کے مطابق کھیل کے شعبے کا بھی تعین کیا جاتا ہے لہذا ہر کھلاڑی کے لئے کسی بھی شعبہ کھیل میں حصہ لینے سے قبل اپنی صحت کے بارے میں بنیادی معلومات جیسے بلڈ شوگر، بلڈپریشر، استھما، الرجی وغیرہ جیسی بیماریوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا لازمی ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ سپورٹس کونسل کو کھلاڑیوں سے ایک سینئر ڈاکٹر یا میڈیکل آفیسر سے تصدیق شدہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ یا مساوی دستاویز طلب کرنے چاہئے۔انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کے نئے شعبوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لئے جسمانی فٹنس کے مطابق کھیل کے شعبے کا تعین کیا جانا چاہئے۔