یواین آئی
سرینگرسری نگر اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس پیر کے روز لگاتار تیسرے ہفتے معطل رہی۔ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ کمان پوسٹ پر پُل کا مرمتی کام ابھی بھی جاری ہے جس کے پیش نظر سری نگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی کاروان امن بس سروس کو پیر کے روز لگاتار تیسرے ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کاروان امن بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو بس کی معطلی کے بارے میں پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 4مارچ کو بس سروس ہیرتھ تہوار کے پیش نظر بند تھی بعد ازاں کمان پوسٹ پر پل کا مرمتی کام جاری رہنے کی وجہ سے بس سروس دو بار معطل رہی۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔