سب ڈویژن درماڑی کے چوکی آفیسر نے کئی گاڑیوں پر کسا شکنجہ

0
0

شوکت پرواز
درماڑی//سب ڈویژن درماڑی میں جموں وکشمیر پولیس نے آج صبح علاقہ چلد تھرو پٹیاں و ہاڑیوالا سے آنے والی سروس ٹیمپوں گاڑیوں پر اورلوڈنگ کی وجہ سے نکیل کسی۔ جموں وکشمیر پولیس نے عوام سے گزارش کی کہ آو رلوڈنگ کی وجہ سے بہت سارے حادثے پیش آرہے ہیں۔ اور بہت سارے لوگ اس حادثے میں اپنی جانیں گنواں دیتے ہیں۔ اسلئے ڈرائیور یونین و عوام الناس سے پر زور گزارش ہے کہ وہ اپنی قیمتی جانوں کا بھر پور خیال رکھیں۔ ڈرائیور یونین سے گزارش ہے کہ وہ گاڑیوں میں اتنی ہی اسواری بھریں جو ٹریفک قوانین میں پاس ہیںاور ہمیشہ گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کے مطابق چلائیں۔ جموں وکشمیر پولیس نے واضح طور پر عوام کو بھی گزارش کی کہ وہ اپنے چھوٹے موٹے کاموں کیلئے اپنی جان نہ گنوائیں۔ گاڑی میں اتنے لوگ ہی بیٹھے جتنی اس میں سیٹ ہوتی ہیں۔ فالتوں میں مت بیٹھیں۔ تاکہ آپ لوگ اپنی حفاظت میں رہے۔ عوامی لوگوں نے کہا کہ علاقہ جات سے بہت سارے بچے درماڑی کالج اور ہائرااسکینڈری میں جاتے ہیں۔ جن کو پرائیویٹ گاڑیوں میں جانا پڑتا ہے۔ کیونکہ گورنمنٹ نے پانچ سالوں سے ڈگری کالج درماڑی کی کالج بس کالج کے باہر کھڑی کی ہے۔ آج تک اسے استعمال میں نہیں لایا۔ جس کی وجہ سے ہمیشہ گاڑیوں میں آمدورفت کے وقت گاڑیاں اورلوڈ ہوتی ہیں۔ مقامی لوگوں نے ضلع کمیشنر ریاسی سے گزارش کی کہ وہ درماڑی کالج کی بس کو تھرو پٹیاں ہاڑیوالا چلد اور ارناس میں آنے والے بچوں کیلئے لگائیں۔ تاکہ ان علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کو اورلوڈنگ کم ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا