ایک ساتھ رنگ منڈل کا منڈے تھیٹر

0
0

پکا تالاب جموں میں’ رنگ میں بھنگ نہیں ‘نکڑ کا اہتمام
لازوال ڈیسک
جموںرنگوں کے تہوار ہولی کے موقع پر رنگ بکھیر کر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے اور ہندوستان میں اہم تہواروں میں سے ایک اہم تہوار ہے جہاں اس میں خوشی کے رنگ بکھیرے جاتے ہیں وہیں انسانی زندگی اور ماحول پر اسکے اثرات بھی رونما ہوتے ہیں ۔اسی سلسلہ میں یہاں جموں کے پکا تالابکے جے ڈی اے پارک میں ایک ساتھ رنگ منڈل کی جانب سے نکڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں رنگوں اور ان میں کیمیا کی ملاوٹ کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی گئی ۔ علاوہ ازیں اس تہوار پر لوڈ اسپیکروں کا استعمال اور دیگر اہم پہلوﺅں پر بھی عوام کو جانکاری فراہم کی گئی جن سے ماحول اور سماج پر اثرات پڑتے ہیں۔اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی جبکہ معروف فلم پروڈیوثر طارق خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔علاوہ ازیں کانتا شرما، اندر جیت سمبیال، ہیپی گپتا، راہل دیو ، راجو، ماریا، رگھہیش، بےبی خوشی و دیگران نے بھی شرکت کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا