گاندربل عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام

0
0

مختار احمد
گاندر بلریاستی عازمین کو مناسک حج سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے سلسلے میں گاندربل ضلع سے وابستہ 373منتخبہ عازمین کو جامع مسجد بیہامہ گاندربل میں تربیت دی گئی۔تربیتی پروگرام کے دوران ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکیٹیو آفیسر ڈاکٹرعبدالسلام نے عازمین کو حج اور عمرہ کے واجبات و فرائض سے متعلق مدلل جانکاری فراہم کی اور عازمین کو یقین دلایا کہ ریاستی حج کمیٹی ا±نہیں مختلف سہولیات بہم رکھنے میں پیش پیش رہے گی۔اس دوران ریاستی حج کمیٹی سے وابستہ ماہر تربیت کار نے عازمینِ حج کو سفر محمود کی تیاری ، گمشدگی سے بچنے اور سفر کے دوران صبر تحمل سمیت احتیاط برتنے کے مختلف پہلووں کی عازمین کو تربیت فراہم کی ، جبکہ حج تربیت کار محمد الطاف اور سجاد احمد بٹ نے دیگر پہلووں کو تربیتی پروگرام کے دوران ا±جاگر کیا۔اس دوران ”حج کا سفر : ہدایات اور احتیاط“ عنوان پر مبنی حج تربیت سے متعلق ڈاکومنٹری عازمین کو دکھائی گئی جس سے عازمین کافی مستفید ہوئے۔ واضح رہے حج تربیت سے متعلق اس 46منٹ ڈاکومنٹری کو ریاستی حج کمیٹی سے وابستہ ماہر تربیت کار نے ترتیب دیا ہے اور یہ ڈاکومنٹری ریاستی حج کمیٹی کی YouTubeچینل پر "Haj Guide in Kashmiri”کے نام سے موجود ہے۔ عازمین سے استدعا ہے کہ وہ حج ہاﺅس سرینگر کے قیام ، ائرپورٹ ، ہوائی جہاز کے ذریعے سفر ، مختلف چیزوں کے استعمال ، مدینہ یا جِدہ ائرپورٹ پر مختلف لوازمات ، ہوٹلوں میں قیام، عمرہ اور حج کے فرائض، واجبات اور سنت، طواف،سعی، مِنٰی کے خیموں میں چند راتوں کا قیام، وقوفِ عرفات ، مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے رات گزارنا، رمی، قربانی، حلق ، طوافِ زیارت اور ٹرین اور بسوں کے سفرسے متعلق جانکاری اس ڈاکومنٹری کے ذریعے حاصل کریں۔ تربیتی پروگرام کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر ضلع کے منتخبہ عازمین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا