ٹھاٹھری میں ہوئی انسانی جان کے زیاں پر سروڑی کا اظہار دکھ

0
0

باتھری کاہراہ کے رہنے والے شخص کو تیز رفتار گاڑی نے کچل ڈالا
لازوال ڈیسک
کشٹواڑجموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے باتھری کاہراہ سے تعلق رکھنے والے جاوید اقبال ولد بشیر احمد کی موت پر اظہار دکھ کیا جنھیں ایک تیز رفتار ٹاٹا موبائیل سب ڈویژن ٹھاٹھری کے کلنائی پل کے قریب کچل ڈالا۔اسی سلسلہ میں سروڑی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا ۔موصوف نے دعا ءکی کے مالک حقیقی لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عمائت فرمائے ۔واضح رہے ایک تیز رفتار ٹاٹا موبائیل نے ٹھاٹھری کے کلنائی پل کے پاس جاوید اقبال ولد بشیر احمد ساکنہ باتھری کاہراہ کو کچل ڈالا جن کی موقع پر موت واقع ہو گئی ۔اس ضمن میں ٹھاٹھری پولیس تھانہ میں ایک معاملہ بھی درج کیا گیا ہے اور ڈرائیور کی پہچان عاشق حسین ولد عبدالرحمن ساکنہ کوکر ناگ کشمیر کے طور پر ہوئی جسے حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا