ٹیم جموں کے چیئرمین نے تفریح کلب کا کیا افتتاح

0
0

اب معززین شہر کے دیگر معزز شہریوں سے برائے مل سکیں گے: جموال
لازوال ڈیسک
جموںچیئر مین ٹیم جموں نے یہاں جموں میں معزز شہریوں کیلئے ایک تفریح کلب کا افتتاح کیا تاکہ وہ اپنے ادھیڑ عمر میں کچھ پل راحت کے گزار سکیں ۔اس موقع پر ایگزکیوٹیو ممبر پریس کلب جموں دنیش مہاجن بھی موجود تھے ۔وہیں موقع پر پر موجود شرکاءسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جموال نے آگرہ سے تعلق رکھنے والی کارکن اوشا گپتا اور ڈاکٹر کے ایل گپتا بانی الجونتی میڈیکل ٹرسٹ کو ایسے سنہرے اقدام اٹھانے پر سراہنا کی ۔انہوں نے شرکاءسے کہا کہ اس سینٹر سے افادیت حاصل کریں کیونکہ اس سے معزز شہری دیگر معززین سے برائے راست مل سکیں۔واضح رہے اس سینٹر کا قیام جموں شہر سے تقریباً 12کلو میٹر کی دوری پر گاﺅں چوہادی میں کیا گیا ہے ۔اس موقع پر رام پال ، سابق چیف انجینئر کے ایل گپتا، سابق چیف انجینئر او پی گپتا، سماجی کارکن ایس کے جین ، بہادر سنگھ و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا