ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں سے36200روپئے جرمانہ وصول کیا گیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس دیہی جموں نے کٹھوعہ میں ایس ایس پی ٹریفک دیہی جموں موہن لال کیتھ کی زیر نگرانی ،ڈی وائی ایس پی ٹریفک سانبہ کٹھوعہ بیہاری لال اور دیگر ٹریفک اہلکاروں نے ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا جس کے دوران اسکول بسوں، پسنجر گاڑیوں اور دیگر گاڑیوں کی جانچ کی گئی ۔اس دوران 238گاڑیوں کے کمپاﺅنڈ چالان ، 36کورٹ چالان کئے گئے جبکہ 16دو پیہیہ گاڑیوں کو سیز کیا گیا ۔وہیں ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں سے36200روپئے جرمانہ وصول کیا گیا ۔واضح رہے کہ ٹریف پولیس کی جانب سے قوانین کی پاسداری کروانے کیلئے آئندہ بھی ایسے چھاپے لگتے رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔