دستیاب ہتھیاروں کو محدود کرنے پر اتفاق، مخلوط حکومت نے متفقہ طور پر جو فیصلہ کرلیا،وزیراعظم ونائب کی گفتگو
ےواین این
ویلنگٹن //نیوزی لینڈ کی خاتون وزیراعظم جیسینڈا آرڈرن نے کہاہے کہ ا±ن کی مخلوط حکومت اس پر متفق ہے کہ گن کنٹرول کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم کی کابینہ نے گن کنٹرول میں مزید سختی کا عندیہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ دستیاب ہتھیاروں کو محدود کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز کا بھی کہنا تھا کہ اس مناسبت سے مخلوط حکومت نے متفقہ طور پر جو فیصلہ کیا ہے وہ وقت کی ضرورت ہے۔ ونسٹن پیٹرز کی سیاسی جماعت ماضی میں گن کنٹرول کو سخت کرنے کی مخالفت کرتی رہی ہے۔ اس کنٹرول کی ضرورت جمعہ پندرہ مارچ کو دو مساجد پر ایک آسٹریلوی شہری کی فائرنگ سے پچاس افراد کی ہلاکتوں کے بعد محسوس کی Aگئی ہے۔