تبریز ملک
درہال// درہال پبلک اسکول درہال ملکاں میں آرمی کی 38RRکی جانب سے ایک میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کیمپ میں ایکس سروس مین جوانوں اور ان کے کنبوں خصوصی طور پر آرمی جوانوں کی بیواو¿ں کو مفت طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر ایکس سروس مین جوانوں کے لئے آرمی کینٹین بھی لگائی گئی لگ بھگ ستر آرمی کے ایکس سروس مین جوانوںاور ان کے کنبوں نے اس میڈیکل کیمپ و آرمی کینٹین سے فائدہ حاصل کیا ۔اس موقع پر 38RRکے کمانڈنگ افسر کیپٹن نرمل سنگھ کیپٹن روی شرما سوبیدار سفیرا حمد رائفل مین اشفاق اسلم چودھری موجود تھے۔ اس موقع پر ایکس سروس مین سوسائٹی کے ممبران بھی موجود تھے جن میں ایکس کیپٹن محمد اعظم ملک کیپٹن کبیر ملک کیپٹن قاسم ملک سوبیدار ظفراللہ ملک سوبیدار شبیر ملک خوالدار سجاد ملک وغیرہ موجود رتھے ۔