تھنہ منڈی میونسپل کمیٹی کی طرف سے کوڑے دان تقسیمِ کئے گئے

0
0

عمران شفیع
تھنہ منڈی //صدرمیونسپل کمیٹی تھنہ منڈی شکیل احمد میر کی سربراہی میں تھنہ منڈی بازار کے دکانداروں ومقامی لوگوں کے درمیان کوڑے دان تقسیم کیے گئے اور سوچھ بھارت ابھیان کے تحت عوام میں بیداری مہم بھی چلائی گئی، اس موقع پر بولتے ہوئے شکیل احمد میر نے کہا کہ صفائی و پاکیزگی نصف ایمان ہے اس لیے ہمیں اپنے آنگن گلی محلے اور آس پاس میں صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرہ قائم ہوسکے اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں،تھنہ منڈی عوام کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے حالیہ بہتر کاموں کی بہت سراہنا کی گئی، اس موقع پر ایس ڈی ایم ڈاکٹر تنویر خان، ای او تھنہ منڈی محمد بشیر، کونسلر مشتاق احمد ٹھکر، حاجی اقبال رینہ، حاجی عبدالحمید کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا