جہانگیر حسین میر نے نیوز ی لینڈ حملے کی شدید مذمت کی

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ //ریاست کے سرکردہ سیاسی رہنما اور جموں وکشمیر قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئر مین جہانگیر حسین میر نے نیوزی لینڈ کی دو مسجدوں میں حملے کی شدید مذمت کی ہے ،انہوںنے کہا کہ اللہ کے حضور سجدہ ریز بے قصور مسلمانوں پر رکوع ،سجوداور قیام کی حالت میں فائرنگ کرکے انھیں شہید کرنے پر دل مغموم ہے اور ہم سب بحیثیت ِ انسان اورمسلمان اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا عالمی طاقتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دین ِ اسلام امن کا مذہب اور نیوزی لینڈ کا حالیہ سانحہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہو تا بلکہ ساری دنیا کے بسنے والوں کو ایک سُر میں ایسے حملے کی مذمت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس ِ عربیہ کے وہ طلباءجو تہجد کے وقت اپنے اللہ کو راضی کرنے کے لیے قرآن کو سینے سے لگا کر اس کی تلاوت میں مصروف ہو تے ہیں ایسے معصوموں کو دہشت گردی کی نظر سے دیکھنا اور ان پر بے جا الزام تراشی کرنا تاریخ سے منھ چرانے کے متراد ف ہے ،انہوںنے کہا ملک کی آزادی اور انسانیت کو احترام بخشنے اور تہذیب وثقافت کی حفاظت مدارس ِ عربیہ کا ہراول دستہ ہمہ وقت نمایاں رہا ہے اس لیے عالمی رہنماو¿ں اور فرقہ پرستی کا زہر بیجنے والوں کو تاریخ کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ کرنا چاہیے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا