یو این آئی
نئی دہلی،´//اکھل بھارتیہ کانگریس سمیتی کی جنرل سکریٹری اور شمال مشرق اترپردیش کی پارٹی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا علاقے میں اپنے انتخابی مشن کی شروعات پیر کو ‘ گنگا یاترا’ سے کریں گی۔ اس 140کلومیٹر کی دو روزہ کشتی یاترا سے پہلے ایک کھلا خط لکھ کر انہوں نے کہا ہے کہ ان کی کوشش اترپردیش کے لوگوں کے ساتھ مل کر ریاست کی سیاست کو بدلنے کی ہے ۔اتوار کو لکھن¶ پہنچی محترمہ واڈرا کا ااج شام ہی اپنے آبائی شہر الہ آباد پہنچنے کا پروگرام ہے ۔وہاں سے پیر کو گنگا کا سفر شروع کرکے وہ منگل کی شام وزیراعظم نریندرمودی کے پارلیمانی حلقے وارانسی کے اسی گھاٹ پرسفر ختم کریں گی۔سفر کے دوران جگہ جگہ رک کر وہ گنگا کنارے بسے گا¶ں اور شہروں کے لوگوں سے بات چیت کریں گی۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ریاست کی سیاست میں آج ایک ٹھہراو آچکا ہے جس سے نوجوان،خواتین،کسان اور مزدور پریشانی میں ہیں۔وہ اپنی بات اپنا درد باٹنا چاہتے ہیں،لیکن سیاسی حساب کتاب کے ہنگامے میں ان کی آواز ریاست کی پالیسیوں سے پوری طرح غائب ہے ۔ انہوں نے لکھا“میں اس زمین سے ذہنی طورپر جڑی ہوئی ہوں۔میں مانتی ہوں کہ ریاست میں کسی بھی سیاسی تبدیلی کی شروعات آپ کی بات سنے بغیر -آپ کا درد بانٹے بغیر نہیں ہوسکتی اس لئے آپ سے براہ راست بات چیت کرنے میں آپ کے دروازے پر پہنچ رہی ہوں۔” محترمہ واڈرا نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی باتوں کو سن کر سچائی اور عزم کی بنیاد پر کانگریس سیاست میں تبدیلی لائے گی اور ایک ساتھ مل کر مسئلوں کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانی کے راستے ،بس ٹرین اور پدیاترا سمیت سبھی وسائل سے لوگوں سے رابطہ کریں گی۔انہوں نے لکھا ہے کہ “گنگا سچائی اور برابری اور ہماری گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے ۔گنگا جی اترپردیش کا سہارا ہیں۔میں گنگا کا سہارا لے کر بھی آپ کے بیچ پہنچوں گی۔”یواین آئی