جہیز قتل معاملہ: شوہر ،ساس و نند کو سزا

0
0

یو این آئی
اعظم گڑھ// اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے گمبھیر پور تھانہ علاقے میں 2010 میں ہوئے جہیز قتل معاملے میں اڈیشنل سیشن جج اسد احمد ہاشمی نے قصوار شوہر کو 10 سال، سال اور نند کو چھ، چھ سال قید کی سزا سنائی۔ تینوں پر 15۔15 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ پراسیکیوشن کے مطابق گمبھیر پور علاقے کے بدرا بازار رانی پور باشندہ جئے دوال ولد گوپال پرساد جیسوال سے 2006 میں مغربی بنگال کے رہنے والے میوالال نے اپنی بیٹی سریتا کی شادی کی تھی۔ سریتا کو دو اگست 2010 کو سسرال والوں نے جلا کر مار دیا تھا۔ اس کے والد نے پولیس میں دی گئی تحریر میں الزام لگایا تھا کہ شادی کے بعد سے ہی سریتا کے سسرال کے لوگ موٹر سائیکل اور دو تولہ سونے کی چین کا مطالبہ کررہے تھے ۔ مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان کی بیٹی کا جسمانی اور ذہنی استحصال کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بیٹی کے قتل کا الزام داماد اتم جیسوال، اس کی ماں کانتی دیوی اور بہن رانی عرف رجنی جیسوال پر لگایا تھا۔ اس ضمن میں عدالت نے تینوں کو قصور وار گردانتے ہوئے انہیں سزا سنائی ہے ۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا