سندر بنی گولہ باری ,ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال

0
0

کلدیپ چوہدری

نوشہرہسندر بنی راجوری میں ہندو پاک افواج کے درمیان شام دیر گئے شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں لوگ گھروںمیں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی رینجرس کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا ہے۔ مطابق سندر بنی راجوری میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب پاک بھارت افواج کے درمیان اچانک گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی چوکیوں کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار شام سات بجے کے قریب پاکستانی رینجرس نے گولہ باری کی تاہم بارڈر سیکورٹی فورسز نے بھی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا