یو این آئی
نومی، ´// قومی ریکارڈ حامل کیٹی عرفان 2020 کے ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے والے پہلے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ عرفان جاپان کے نوم¸ میں ایشیائی پیدل چال چمپئن شپ کی 20 کلو میٹر پیدل چال مقابلے میں چوتھے نمبر پر رہے اور اگلے سال ہونے والے اولمپک کے لئے کوالیفائی کر گئے ۔ عرفان نے ایک گھنٹے 20 منٹ 57 سیکنڈ کا وقت نکالا اور ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائینگ مارک حاصل کر لیا۔ پیدل چال اور میراتھن مقابلوں کے لئے اولمپک کوالیفکیشن اس سال ایک جنوری سے شروع ہو گئے تھے اور 31 مئی 2020 تک جاری رہیں گے ۔ عرفان 2012 کے لندن اولمپک میں 20 کلو میٹر پیدل چال مقابلے میں اترے تھے ۔ انہوں نے حال ہی میں پٹیالہ میں فیڈریشن کپ میں حصہ لیا تھا اور 1:22:09 کا اپنا بہترین وقت نکالا تھا۔یو این آئی